منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی والوں پر کبھی کوئی تھریٹ الرٹ نہیں آتا، یہ طالبان کے بھائی ہیں، عظمیٰ بخاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کو طالبان کا بھائی قرار دے دیا۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ نہ دہشتگرد چھٹی کرتے ہیں اور نہ حکومت کر سکتی ہے، ڈی جی خان کے علاقے میں دہشتگردوں نے حملہ کیا جہاں ہمارا بارڈر خیبر پختونخوا کے ساتھ ملتا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ 20 سے 25 دہشتگردوں نے حملہ کیا جن میں سے 2 مارے گئے، دہشتگردوں کا مقصد پنجاب کے حالات کو خراب کرنا تھا، زخمی دہشتگرد لاشیں اٹھا کر بھاگیں ہیں، شر پسندوں نے راکٹ لانچر بھی چلائے ہیں لیکن پولیس نے بہادری سے بڑے حملے کو ناکام بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد خود حکومت میں ہوں تو دہشتگردی کیسے ختم ہوگی؟ امیر مقام

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈی جی خان میں پولیس کیلیے بنکرز بنائے، ڈی جی خان میں ہونے والا یہ 31واں حملہ تھا، یہاں پر خیبر پختونخوا سے حملے ہوتے ہیں، مریم نواز نے سی ٹی ڈی اور پولیس کو ویل ایکوئٹ کیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ حملے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے شواہد ملے ہیں، خیبر پختونخوا خود دہشتگردی کا شکار ہے علی امین گنڈاپور نے کبھی امن و امان پر بریفنگ نہیں لی، عجیب اتفاق ہے کبھی پی ٹی آئی والوں پر کوئی تھریٹ الرٹ نہیں آتا، پی ٹی آئی والے طالبان کے بھائی ہیں تب ہی ان کے خلاف کچھ بولتے بھی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صحت کی وزارت پر مریم نواز کا زیادہ فوکس ہے، جس طرح ایئرپورٹس پر اعلانات ہوتے اب اسپتالوں میں بھی ہوں گے، جناح اسپتال میں اب ہر مریض کا ڈیجیٹل ریکارڈ موجود ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں