ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

‘9 مئی کرنیوالوں اور کرانے والوں کا گینگ آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہا ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ 9مئی کرنیوالوں اورکرانےوالوں کاگینگ آہستہ آہستہ بےنقاب ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ 9مئی کرنیوالوں اورکرانےوالوں کاگینگ آہستہ آہستہ بےنقاب ہو رہا ہے، فوجی تنصیبات پرحملےکرنےاورکرانیوالےایک ہی گینگ کے پارٹنر ہیں.

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ اب کوئی چیز پوشیدہ نہیں رہی 9مئی کا ماسٹر مائنڈ اور سہولت کار کون تھے، بانی پی ٹی آئی کے اب نقاب اترنا شروع ہوگئے ہیں، محسن کش،احسان فراموشوں کی ہرریس میں بانی پی ٹی آئی اول نمبرپرآئے۔

انھوں نے کہا کہ فوج میں خود احتسابی کا عمل خوش آئند ہے، پاکستان کےعوام پاک فوج کےسپہ سالارکےاس اقدام کوسراہتےہیں، 9 مئی کے باقی سہولت کار وں کیلئےدیگراداروں کو خود احتسابی شروع کرنا پڑے گی۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جب تک 9مئی کے ایک ایک کردار کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاتا ملک آگےنہیں بڑھ سکتا، عوام انتظار کر رہے ہیں کہ شہداکا تمسخر اڑانیوالے کب کٹہرے میں آئیں گے، شہداکی مائیں،بہنیں ،بیٹیاں سوا سال بعدبھی ہمارےنظام عدل کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں