اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

عظمیٰ بخاری کے بیان پر سخت ردعمل، وفاقی وزیر نے ‘ملکہ جذبات’ کہہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کی جانب سے پلوامہ واقعے میں ہلاک بھارتی فوجیوں شہید کہہ کرنے وفاقی وزیر نے خاتون ترجمان کو ملکہ جذبات قرار دے دیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پلواما واقعے میں 40 بھارتی فوجی شہید ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ پلواما واقعے کو ایک وفاقی وزیر نے اپنے حصے میں ڈال دیا۔

عظمیٰ بخاری کے بیان کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عنوان میں ‘ملکہ جذبات’ لکھ دیا۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے بھی ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ عظمیٰ بخاری کوکوئی شہادت کامطلب اورشہیدکامقام سمجھائے۔

عظمیٰ بخاری کے بیان پر سوشل میڈیا میں زبردست بحث جاری ہے اور صارفین اپنے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

تجزیہ کار اعجاز اعوان اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ یہ لوگ صرف نواز شریف کی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے اس طرح کی باتیں کررہے ہیں کل یہ کہہ دیں گے کہ زبان پھسل گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو چاہئے کہ یہ اپنی زبان بند رکھیں تو زیادہ بہتر ہے ۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں 46 فوجی ہلاک ہو ئے تھے جس کے بعد بھارت نے واویلا مچاتے ہوئے پاکستان پر الزام عائد کردیا تھا۔

بعد ازاں بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں آپریشن کے نام پر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیارہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جبکہ مسلمانوں کو املاک کو بھی نذر آتش کیا گیا تھا۔

پاکستان کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس پلواما حملے سے متعلق کسی قسم کے کوئی شواہد ہیں تو پاکستان تعاون کے لیے تیار ہے مگر مودی سرکار نے الزام لگانے کے علاوہ پاکستان سے کوئی تعاون نہیں کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں