اتوار, اپریل 6, 2025
اشتہار

کچھ دنوں میں ایک اور خوشخبری آنے والی ہے، عظمیٰ بخاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد کچھ دنوں میں ایک اور خوشخبری آنے والی ہے، اب پاکستان میں خوشخبریوں کا موسم ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی حکومت کا عوام کیلیے بہترین تحفہ ہے جس سے عوام اور صنعتوں کو فائدہ ہوگا، گرمیوں میں لوگوں کو کافی مشکلات ہوتی تھیں لیکن عید کے بعد قوم کو بہت بڑی خوشخبری ملی، وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دیا، آئی ایم ایف کو بھی اس بات پر راضی کرنا آسان نہیں تھا، خوشخبریوں کا سلسلہ چلتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان

عظمیٰ بخاری نے کاہا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھے، دھرنے دیے اور سازشیں کیں، یہ چاہتے ہیں عوام کو جو ریلیف مل رہا ہے نہ مل سکے، پاکستان کو سری لنکا بنانے کا ان کا عزم پورا نہ ہو سکا، وزیر اعظم اور ان کی ٹیم نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کی داستانیں سامنے آ رہی ہیں، کوئی اور نہیں وزرا ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں، علی امین گنڈاپور حکومت کے چور چور کا کھیل میڈیا اسٹریم سے نہیں گزرتا، دستاویز کے مطابق باجوڑ اور شمالی وزیرستان کیلیے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کے دستانے خریدے گئے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ پشاور کیلیے 13 کروڑ روپے کے دستانے خریدے گئے۔

متنازع کینال کے معاملے پر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو کے بیان پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتی، جلسوں میں کھڑے ہو کر مسائل کا حل نہیں نکل سکتا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمری پر دستخط کیے ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی والے ہم پر گولہ باری کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کینالز کے معاملے پر سیاست ہو رہی ہے انہیں صرف سیاست کرنی ہے، سندھ پانی کے معاملے پر سیاست کرے جو تکلیف دہ بات ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں