اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

’عظمیٰ بخاری کی جعلی تصویر لگا کر ویڈیو وائرل کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کی خواتین رہنماؤں نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جعلی تصویر لگا کر ویڈیو وائرل کرنے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار نے کہا کہ خواتین کی عزت ہر شخص پر لازمی ہے، عظمیٰ بخاری بہادر خاتون ہیں انہوں نے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

دوسری جانب وزیر اعظم کی کوآرڈنیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ مخصوص جماعت عورت کی عزت اور مقام بھول گئی ہے، عظمیٰ کے خلاف جھوٹے پروپگنڈے کی مذمت کرتے ہیں۔

- Advertisement -

عظمیٰ بخاری کی ایڈیٹڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کیخلاف درخواست دائر

واضح رہے کہ 24 جولائی سے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی نامناسب ویڈیو اور اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہے، ویڈیو کے علاوہ ان کے اسکرین شاٹس بھی بڑے پیمانے پر جھوٹے دعووں کے ساتھ شیئر کیے گئے، جس پر خود عظمیٰ بخاری نے بھی ٹوئٹ کرکے عدالت جانے کا اعلان کیا۔

عظمیٰ بخاری نے بعد ازاں 25 جولائی کو لاہور ہائی کورٹ میں اپنی جھوٹی نامناسب ویڈیو پھیلانے کے خلاف درخواست بھی دائر کی، جس پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے انہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی عظمیٰ بخاری کی ویڈیو جھوٹی اور ڈیپ فیک ہے، اسکرین شاٹس میں عظمیٰ بخاری کی چھوٹی تصویر لگا کر ان سے متعلق غلط دعوے بھی کیے گئے۔

پٹیشن دائر کرنے سے پہلے عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں دیکھنے آئی ہوں کیا مجھے بھی اسی طرح انصاف ملتا ہے یا نہیں، میں نے دیکھنا ہے صرف ایک جماعت کی عورتیں قوم کی بیٹیاں ہیں یا ہم بھی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں