منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

عام خاتون کے ساتھ ایسا ہو تو اس کے پاس خودکشی کے سوا کیا راستہ بچتا ہے، عظمیٰ بخاری کا جعلی تصاویر پر ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے جعلی ویڈیو اپلوڈ کرنے پر کہا کہ عام خاتون کے ساتھ ایسا ہو تو اس کے پاس خودکشی کے سوا کیا راستہ بچتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہورہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیف جسٹس کی مہربانی میرے کیس پر تمام اعتراضات دور کر دیے، کل سے دوبارہ وہ جعلی ویڈیو اپلوڈ کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف یہ مذمت اوردوسری طرف پیڈاکاؤنٹس کوکہتے ہیں کام جاری رکھو، عام خاتون کے ساتھ ایسا ہو تو اس کے پاس خودکشی کے سوا کیا راستہ بچتا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سنا تھا ایف آئی اےنے کمیٹی بنا دی ہے، مجھے ہیں پتہ وہ کمیٹی کیا کررہی ہے، حکومتی عہدے پر ہونے کے بعد بھی انصاف مانگنے کے لیے یہاں آئی ہوں۔

لاہور ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات کی ایڈیٹڈ تصاویر شوشل میڈیا پر وائرل کرنے کیخلاف درخواست پر آفس اعتراض ختم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیر اطلاعات کے وکیل نے بتایا کہ ہائیکورٹ آفس سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ اعتراض ختم نہیں ہوا. عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سے کل رپورٹ طلب کر لی۔

وکیل نے استدعا کی کہ صوبائی وزیر کی کردار کشی کرنے پر ایف آئی اے کو فلک جاوید خان سمیت دیگر کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

اہم ترین

مزید خبریں