تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب کا کورونا ویکسین لگوانے والے مسافروں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

جدہ : سعودی عرب نے کورونا ویکسین لگوانے والے مسافروں کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم کردی اور مسافروں کے پاس ویکسین کا سرٹیفکیٹ ہونا لازمی قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ  کورونا ویکسین لگوانے والے مسافروں کو قرنطینہ کی ضرورت نہیں تاہم غیر ملکی مسافروں کے پاس ویکسین کا سرٹیفکیٹ ہونالازمی ہے۔

سعودی جی اےسی اے نے مزید کہا ہے کہ ویکسین نہ لگوانیوالے غیرملکیوں کوسعودی عرب آمد پر7 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔

یاد رہے سعودی عرب نے فضائی پابندی کے شکار ملکوں کی فہرست سے 11 ممالک کو نکالنے کے بعد متعلقہ کمپنیوں کو مسافروں کو مملکت لانے کا اجازت نامہ جاری کردیا تھا۔

جس میں کہا گیا تھا کہ 11 ممالک سے آنے والے غیر ملکیوں کو مشروط اجازت جاری کر دی گئی ہے۔ گیارہ ممالک سے آنے والے وہ غیر ملکی جو کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مقررہ شرائط پرپورا نہیں اترتے انہیں لازمی قرنطینہ کی پابندی کرنا ہو گی۔

سعودی وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ ان ممالک سے آنے والے ان غیر ملکیوں کو جنہیں استثنی نہیں قرنطینہ کے ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے سات دن مخصوص ہوٹل میں گزارنے ہوں گے۔

وزارت صحت کی شرائط کے مطابق قرنطینہ کی پابندی کے دوران چھٹے دن “پی سی آر” ٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا جس کی رپورٹ منفی آنے کے بعد ہی وہ معمول کے مطابق قرنطینہ کی پابندی ختم کر سکیں گے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں