تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ویکسی نیشن کروانے والے ڈیلٹا کرونا سے متاثر ہوں تو کیا ہوگا؟

سنگاپور: کرونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا کے زیادہ متعدی اور خطرناک ہونے کے حوالے سے نئی نئی ریسرچز سامنے آرہی ہیں اور حال ہی میں اس حوالے سے ایک اور تحقیق کی گئی ہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سنگاپور میں ہونے والی ایک تحقیق میں علم ہوا کہ کرونا ویکسی نیشن مکمل کروانے والے افراد اگر کووڈ کی قسم ڈیلٹا سے متاثر ہو جائیں تو بھی ان میں بیماری کی معتدل یا سنگین شدت کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے۔

سنگاپور کے مختلف طبی اداروں کی اس مشترکہ تحقیق میں بتایا گیا کہ ویکسی نیشن سے بریک تھرو انفیکشنز کی صورت میں کووڈ سے منسلک ورم کا خطرہ کم ہوتا ہے، علامات کم نظر آتی ہیں بلکہ بغیر علامات والی بیماری کا امکان زیادہ ہوتا ہے اور کلینکل نتائج بہتر رہتے ہیں۔

اس تحقیق میں 18 سال یا اس سے زائد عمر کے 218 افراد کا تجزیہ کیا گیا تھا جو ڈیلٹا قسم سے بیمار ہوئے تھے اور انہیں 5 اسپتالوں یا طبی مراکز میں داخل کروایا گیا۔ ان میں سے 84 افراد کو کووڈ سے بچاؤ کے لیے ایم آر این اے ویکسینز استعمال کرائی گئی تھی اور 71 کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی تھی۔

130 مریضوں کی ویکسی نیشن نہیں ہوئی تھی جبکہ باقی 4 کو دیگر ویکسینز استعمال کروائی گئی تھیں۔

تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ ویکسین استعمال نہ کرنے والے اور ویکسی نیشن کے مرحلے سے گزرنے والے ڈیلٹا کے مریضوں میں ابتدا میں وائرل لوڈ کی شرح ملتی جلتی تھی۔

تحقیق سے یہ بھی عندیہ ملتا ہے کہ ویکسی نیشن سے مریضوں سے دیگر افراد میں وائرس کی منتقلی کا امکان کم ہوتا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے زیادہ بڑے پیمانے پر تحقیق کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments

- Advertisement -