پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی: سپر ہائی وے مویشی منڈی میں ویکسینیشن کا آغاز کل سے ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سپر ہائی وے پر قائم مویشی منڈی میں ویکسی نیشن کا آغاز کل 6 جولائی سے ہوگا، بیوپاریوں اور شہریوں کو کورونا ویکسی نیشن کی سہولت صبح اور شام میسر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپر ہائی وے پر قائم مویشی منڈی انتظامیہ کی درخواست پر وزارت صحت سندھ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کی جانب سے کورونا ویکسی نیشن سینٹر قائم کردیا ، جہاں ویکسی نیشن کا آغاز کل 6 جولائی سے ہوگا۔

بیوپاریوں اور شہریوں کو کورونا ویکسی نیشن کی سہولت صبح اور شام میسر ہوگی جبکہ بیوپاریوں کی سہولت کیلئے ون ٹائم ویکسین کینسائنو بھی دستیاب ہوگی۔

سینٹرز میں شہریوں اور بیوپاریوں میں کورونا ٹیسٹ کیلئے (پی سی آر) کی سہولت بھی موجود ہیں ، ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ ویکسین کرانے والے بیوپاری اورشہری شناختی کارڈ ہمراہ لائیں، پہلا ڈوز لگوانے والے بیوپاریوں کو دوسرے ڈوز کیلئے 2 روز پہلے آگاہ کرنا ہوگا۔

ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ مویشی منڈی آنےوالے تمام بیوپاری ویکسینیشن لگوائیں۔

میڈیا کوآرڈینیٹر مویشی منڈی سپرہائی وے ذکی ابڑو نے کہا ہے کہ شہری اور بیوپاری دن اور رات کے اوقات میں کورونا ٹیسٹ اور ویکسی نیشن کراسکیں گے، کورونا ویکسین اور ٹیسٹ کی کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں