بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

سعودی عرب کا عمرہ زائرین کے لیے اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے رمضان المبارک میں عمرے، مسجد نبوی آنے کے لیے کورونا ویکسین لگانا لازمی قرار دے دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ یکم رمضان منگل 13 اپریل سے مسجد الحرام میں نماز، عمرہ اور مسجد نبوی میں زیارت کے اجازت نامے مشروط جاری کیے جائیں گے۔

یہ اجازت نامے ان امیدواروں کو دیے جائیں گے جو کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگوا چکے ہوں گے یا پہلی ڈوز پر 14 دن گزر چکے ہوں گے۔

وزارت حج و عمرہ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ اعلیٰ قیادت نے مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی کے زائرین اور ان کی خدمت پر مامور اہلکاروں کی صحت و سلامتی کی خاطر مکہ مکرمہ مسجد الحرام میں عمرہ زائرین اور نماز ادا کرنے والوں کی تعداد کورونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی کے حوالے سے تین نکاتی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔

یکم رمضان سے عمرہ مسجد الحرام میں نماز اور مسجد نبوی کی زیارت کے اجازت نامے ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والوں کو جاری کیے جائیں گے یا ایسے لوگوں کو اجازت نامے دیے جائیں گے جنہیں پہلی خوراک لیے 14 دن گزر چکے ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں