اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لیے روانگی سے10 روز قبل ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے ویکسی نیشن سے متعلق عازمین حج کیلئے نئی ہدایت جاری کردی۔
وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج کیلئے روانگی سے10روزقبل عازمین حج ویکسی نیشن لازمی کرائیں اور عازمین حج ضروری ادویات، ڈاکٹری نسخے متعلقہ حاجی کیمپوں سے لازمی سیل کرائیں۔
یاد رہے سیکرٹری وزارت مذہبی امور ڈاکٹرعطا الرحمان نے اعلان کیا تھا کہ رواں سال عازمین حج کو سعودی ایئرپورٹ پر قطار میں نہیں کھڑا ہونا پڑے گا، کراچی ایئرپورٹ پر تمام سہولیات مل جائیں گی۔
دوسری جانب پرائیویٹ حج اسکیم کے عازمین کو پاسپورٹ کے اجرا کے حوالے سے پالیسی مرتب کر لی گئی تھی۔