اشتہار

بلوچستان میں پچاس سے ساٹھ سال کی درمیانی عمر کے افراد کی ویکسینیشن شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بلوچستان حکومت نے 50 تا 59 سال کی عمر کے افراد کو کرونا سے بچانے کےلیے ویکسینیشن کا عمل شروع کردیا۔

پاکستان بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر اپنا اثر دکھا رہی ہے جس کے باعث یومیہ بنیادوں پر ہزاروں افراد کرونا کا شکار ہورہے ہیں، بلوچستان کی پارلیمانی سیکریٹری صحت بلوچستان ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے کرونا وائرس اور ویکسینیشن کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے جاری بیان میں کہا کہ صوبے بھر میں 50 تا 59 سال کی عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پارلیمانی سیکریٹری نے اپنے بیان میں بتایا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ایج گروپ شرائط میں رعایت دے دی ہے، جس کے بعد 50 سے 59 سال عمر کے افراد کو پیشگی رجسٹریشن سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ عمر کے افراد کسی بھی نزدیکی ویکسینیشن سینٹر پر جاکر سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں