سعودی عرب میں کورونا ویکسینیشن کا عمل مزید تیز ہو گیا، ایک روز کے دوران قریباً ڈیڑھ لاکھ کے قریب افراد نے ویکسین لگوانے کے لیے رجسٹریشن کروائی۔
عرب اخبار نے وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ مملکت میں اب تک 95 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق دسمبر 2020 سے شروع ہونے والے مرحلہ وار ویکسینیشن عمل کے دوران اب تک 95 لاکھ 57 ہزار 948 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
ویکسینیشن کا عمل ریاض اور جدہ سے شروع کیا گیا تھا اور پھر مرحلہ وار عمر کے حساب سے ویکسین فراہم کی گئی۔ مملکت بھر میں بتدریج ویکسینیشن مراکز کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔
وزارت صحت نے توکلنا اور صحتی ایپ پر ویکیسن رجسٹریشن کی سہولت فراہم کررکھی ہے جہاں پر آن لائن رجسٹریشن کے بعد متعلق مراکز میں مقررہ تاریخ و وقت میں ویکسین لگائی جاتی ہے۔