تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

برازیل: ویکسین سے متعلق طبی عملے کی سازش یا پھر کچھ اور؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

براسیلیا: برازیل میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہیلتھ ورکرز جعلی ویکسینز یا خالی سرنجوں کا استعمال کررہے ہیں جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل میں کچھ طبی عملے کی جانب سے جعلی ویکسینز یا خالی سرنجوں کے ذریعے ویکسی نیشن کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ برازیلین پولیس نے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کردیا، ملک کے چار ریاستوں میں اس طرح کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

برازیلین میڈیا نے اسے ‘ونڈ ویکسی نیشن’ کا نام دیا ہے، مقامی سطح پر یہ بھی کہا جارہا ہے کہ جو نرسز ایسا کررہے ہیں وہ کوروناویکسین سے متعلق سازشتی خیالات رکھتے ہیں، یا پھر ان کی خواہش ویکسین کو بلیک میں فروخت کرنا ہے۔

طبی ماہر کارلا ڈومینگوز کا کہنا ہے کہ یہ ابتدا میں کوئی انفرادی معاملہ لگتا تھا لیکن اب متواتر سے اس طرح کے کیسز سامنے آرہے ہیں جس نے ہمیں تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ ہوسکتا ہے مذکورہ طبی عملے کی ناقص تربیت ہوئی ہو یا پھر وہ ویکسین پر یقین نہیں رکھتے، دونوں صورتوں میں یہ عمل انتہائی غلط اور ناقابل قبول ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملوث عملے کے خلاف الزامات سچ ثابت ہوئے توغبن کے مقدمات چلائے جائیں گے جس کے تحت بھاری جرمانہ اور بارہ سال قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔ خیال رہے کہ اسی ضمن میں حالیہ دنوں ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں ایک خاتون نرس خالی سرنج کے ذریعے کسی کو ویکسین لگا رہی تھی۔

ان واقعات کے بعد عوام کی جانب سے برازیلین حکومت پر شدید تنقید بھی کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -