تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ویکسین کی قیمت مقرر، 98 فیصد شہریوں کو مفت ویکسین لگانے کا اعلان

وفاقی حکومت نے چینی ساختہ کورونا ویکسین کنسائنو کی قیمت 4ہزار 225 روپے مقرر کرتے ہوئے ‏اعلان کیا ہے کہ 98 فیصد شہریوں کو مفت ویکسین لگائی جائے گی۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ‏بتایا کہ کنسائنو کی ایک ہی ڈوز کافی ہے باقی ویکسین کی 2،2 ڈوز لگتی ہیں، کنسائنو کی قیمت ‏‏4ہزار 225 روپے مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک چینی اورروسی ساختہ کورونا ویکسین کی بات ہورہی ہے روسی ‏ساختہ ویکسین سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کےفیصلےکا انتظار ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ صحت کامعاملہ وزیراعظم عمران خان کےبہت قریب ہے، کےپی اورپنجاب ‏میں لوگوں کوصحت کارڈفراہم کیےجارہےہیں گلگت بلتستان اوراسلام آبادکےشہریوں کوبھی صحت ‏کارڈدینےکافیصلہ کیاگیا ہے۔

‏ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا کی پہلی اوردوسری لہر کا بھرپور مقابلہ کیا اور تیسری لہر کا ‏بھی بھرپورمقابلہ کرےگا، 98فیصدپاکستانیوں کومفت کوروناویکسین لگائی جائےگی، 2فیصد ‏ایسےلوگ ہیں جو لائن میں نہیں لگناچاہتے ہیں اور وہ اپنے پیسوں سے ویکسین لگوانا چاہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -