شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی انصاری نے اہلیہ و اداکارہ صبور علی کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر تحائف دے دیے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار علی انصاری نے اہلیہ صبور علی کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
علی انصاری نے اہلیہ کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر گلاب کے پھولوں کا گلدستہ، کیک اور گجرے تحفے میں دیے۔
ویڈیو میں صبور علی کو گجرے پہنے مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکار نے تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ویلنٹائن ڈے مبارک ہو، محبت، ہنسی اور خوشی منانا۔‘
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
علی انصاری اور صبور علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
گزشتہ دنوں علی انصاری نے شادی کی دوسری سالگرہ پر اہلیہ کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ صبور علی معروف اداکارہ سجل علی کی بہن ہیں جبکہ علی انصاری اداکارہ مریم انصاری کے بھائی ہیں اور شوبز جوڑی متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہے۔