لاڑکانہ : تیز رفتار وین بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، حادثے میں 3 مسافر جاں بحق اور 9 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اے آر وائی نیوز لاڑکانہ کے نمائندے بابو اقبال کی رپورٹ کے مطابق یہ اندوہناک حادثہ لاڑکانہ کے علاقے خیرپور پل انور آباد کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور امدادی کارکنان جائے وقوعہ پر پہنچے اور جاں بحق ہو نے والو کی میتوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپال منتقل کیا۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم ڈاکٹروں کے مطابق 4 افراد کی حالت نازک ہے۔
حادثے میں شدید زخمی ہونے والے چاروں افراد کو لاڑکانہ سے کراچی منتقل کیا جارہا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ وین کو حادثہ ڈرائیور سے گاڑی کنٹرول سے باہر ہونے کی بنا پر پیش آیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 5 اپریل کو گڑھی خدا بخش بھٹو سے واپسی پر سیاسی کارکنان کی وین کو حادثہ پیش ایا تھا۔
حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے، رتوڈیرو روڈ پر شہداد کوٹ واپس جانے والی کارکنان کی وین ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی تھی۔