امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے یورپی انتخابات میں ایلون مسک کی مبینہ مداخلت کو مسترد کر دیا۔
میونخ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں امریکی نائب صدر نے رومانیہ کےحالیہ صدارتی انتخابات کی منسوخی کا حوالہ دیتے ہوئے یورپی رہنماؤں کو ووٹروں سے ڈرنے اور جمہوری اقدار برقرار رکھنے میں ناکام رہنے پر تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ یورپ کو سب سے بڑا خطرہ اندر سے ہوتا ہے یورپی رہنما اپنے ممالک میں مسلسل آزادی اظہار کو دبا رہے ہیں کیاجمہوریت کو کسی دوسرےملک سے اشتہارات سے مجروح کیا جا سکتا ہے؟
وینس نے کہا کہ یورپی ممالک کے رہنما اپنی عوام کی رائے کو ہر صورت قبول کریں واضح مثال امریکی عوام ہیں جنہوں نے تمام خوف کے باوجود ہمیں مینڈیٹ دیا۔