پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

آسٹریلیا: بربرقبائل نےڈائنوسارکےہزاروں برس قدیم آثار تباہ کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی : بربر قبائل نے آسٹریلیا کے نیشنل پارک میں موجود ہزاروں سال قدیم ڈائنوسار کے قدموں کے نشان تباہ کردیے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں واقع نیشنل پارک میں موجود ڈائنوسار کے ساڑھے گیارہ کروڑ سال قدیم آثار بربرقبائل ( مشرقی یورپ اور ایشیائے کوچک سے ہجرت کرنے والے افراد) نے تباہ کردیے۔

ماہرینِ رکازیات نے سال 2006 میں آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ میں تھراپڈ ڈائنوسار کے قدموں کے نشان سمندری چٹان پر دریافت کیے تھے۔

آسٹریلوی حکام کے مطابق بربرقبائل کی جانب سے ڈائنوسار کے ہزاروں برس قدیم آثار کو نقصان پہنچانے کے لیے ہتھوڑے کا استعمال کیا گیا۔


ڈائنوسار کے خاندان کی آخری زندہ مخلوق


نیشنل پارک کے اہلکار مارٹن کا کہنا ہے کہ مجرموں نے دانستہ طور پر ڈائنوسار کے قدموں کے نشان کو نقصان پہنچایا جسےعوام کے لیے چھوڑ دیا گیا تھا۔

پارک انتظامیہ کے مطابق ڈائنوسارکے ہزاروں برس قدیم آثار کی اہمیت یہ ہے کہ یہ اس لمحے کی یاد تازہ کرتا ہے جب گوشت کھانے کے لیے ڈائناساراس جگہ پرکھڑا ہوا اور اپنے قدموں کے نشان چھوڑ گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پارک کے ایک اہلکار نے تباہ ہونے والے ڈائنوسار کے آثار کی نشاندہی کی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں