منگل, اپریل 15, 2025
اشتہار

بھارت: لڑکی سے 6 دن تک اجتماعی زیادتی کا ہولناک واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں جنسی درندے آزاد جبکہ مودی حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے میں مصروف ہے، ریاست اتر پردیش کے شہر وارانسی میں 19 سالہ لڑکی سے 6 دن تک 23 افراد کی اجتماعی زیادتی کا ہولناک واقعہ رونما ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 12 نامزد ملزمان میں سے 6 کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ باقی افراد کی گرفتاری کیلیے ٹیمیں اپنا کام کررہی ہیں۔

29 مارچ کو لال پور کی رہائشی 19 سالہ لڑکی ایک دوست سے ملنے گئی تھی جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہوگئی تھی۔ گھر والوں نے 4 اپریل کو پولیس میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔ اسی دن لڑکی کو پنڈے پور چوراہے پر بدترین حالت میں چھوڑ دیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ لڑکی کسی طرح قریبی دوست کے گھر پہنچی جہاں سے اسے گھر منتقل کیا گیا، متاثر لڑکی کے گھر والوں نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی۔

لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس کے ساتھ حقہ بار، ہوٹل، لاج اور گیسٹ ہاؤس میں 6 دن تک 23 مختلف لوگوں نے نشہ دے کر اجتماعی زیادتی کی۔

یوپی حکومت کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے واقعے کے مجرموں کے خلاف سخت ترین کارروائی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

اس سے قبل بھی بھارت کے کانپور میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا تھا، جہاں طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانپور کے گھاٹم پور تھانہ حلقے میں چار اوباش نوجوانوں نے نوعمر طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے متاثرہ طالبہ کو زردستی اپنی گاڑی میں بٹھایا اور سنسان جگہ پر لے گئے، رات بھر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

سانگلہ ہل میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی

ملزمان متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں سڑک کے کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے، مقامی لوگوں نے گھر والوں اور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس اور اہل خانہ نے لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں