منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

ورون دھون فلم کی شوٹنگ کے دوران لوہے کی سلاخ لگنے سے زخمی!

اشتہار

حیرت انگیز

فلم کی شوٹنگ کے دوران بالی وڈ کے نوجوان اداکار ورون دھون زخمی ہوگئے، لوہے کی سلاخ لگنے کے سبب انھیں چوٹیں آئیں۔

36 سالہ اداکار نے اپنی چوٹ سے متعلق مداحوں کو انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے اطلاع دی۔ ورون دھون نے اتوار کو شیئر کی جانے والی پوسٹ میں بتایا کہ ان کی بائیں ٹانگ میں چوٹ آئی اور لوہے کی سلاخ سے ان کی پنڈلی میں چوٹ لگی ہے۔

ورون نے اپنی زخمی ٹانگ کی تصویر کے کیپشن میں لکھا، ’سوجی ہوئی پنڈلی، لوہے کی سلاخ سے مجھے چوٹ لگ گئی۔‘

- Advertisement -

وہ فی الحال تامل ہدایت کار کیلیس کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جسے ایٹلی اور ان کی اہلیہ پریا موہن کے بینر اے فار ایپل اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے۔

فی الحال ابھی اس پروجیکٹ کا نام سامنے نہیں آیا۔ ورون نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ آیا وہ فلم کے سیٹ پر زخمی ہوئے تھے یا کہیں اور انھیں چوٹیں آئی ہیں۔

واضح رہے کہ ہدایت کار ڈیوڈ دھون کے بیٹے ورون کو اس سے قبل ستمبر میں بھی ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران دائیں ٹانگ میں چوٹ لگی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں