ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

ورون دھون کا ابرار الحق کے لیے پیغام وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار ورون دھون کا گلوکار ابرار الحق کے لیے دیا گیا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

بھارتی اداکار ورون دھون نے فلم ’جگ جگ جیو‘ میں ابرار الحق کا گانا شامل کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تعریف بھی کی۔

ایک انٹرویو میں ورون دھون نے کہا کہ ’میں ابرار جی کو یہی کہنا چاہوں گا کہ انہوں نے اورینجل گانا بہت بہترین گایا، ہمیں بہت اچھا لگا جو ہماری میوزک کمپنی ہے اس نے گانے کے حقوق خریدے اور اب یہ گانا کافی اچھا چل رہا ہے ، شکریہ ابرار۔‘

- Advertisement -

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بالی وڈ کے معروف ہدایتکار کے پروڈکشن ہاؤس ’دھرما‘ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم، ’جگ جگ جیو‘ کا ٹریلر ریلیز کیا جس میں ابرارالحق کا 2002 میں ریلیز ہونے والا مشہور گانا ’نچ پنجابن‘ کو تھوڑا تبدیل کرکے استعمال کیا گیا۔

بعد ازاں پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار کرن جوہر اور ان کے پروڈکشن ہاؤس پر اجازت کے بغیر گانا ‘نچ پنجابن’ اپنی فلم میں استعمال کرنے کا الزام لگایا۔

ابرارالحق نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ میں نے اپنا گانا ’نچ پنجابن‘ کسی بھارتی فلم کو نہیں بیچا اور اس کے ہرجانے کے دعوے کے لیے میں عدالت جانے کا حق رکھتا ہوں۔

تاہم بعد ازاں ٹی سیریز نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ٹی سیریز نے گانے کے حقوق قانونی طور پر حاصل کیے ہیں اور یہ لالی وڈ کلاسکس کے یوٹیوب چینل پر بھی دستیاب ہے جو کہ پنجابی گانوں کو محفوظ کرنے والی کمپنی ون مووی باکس کی ملکیت ہے۔

بعد ازاں کرن جوہر نے فلم میں گانے کا کریڈٹ ابرار الحق کو بھی دے دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں