سال 2024 اسٹار کڈز کے فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے لے حوالے سے ایک قابل ذکر سال رہا ہے جس میں کئی سینیئر اداکار کے بچوں نے بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کیا۔
گزشتہ سال ہی اداکار ورون دھون کی بھانجی انجینی دھون نے ’بنی اینڈ فیملی‘ سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا، تاہم اب انہوں نے سلمان خان کی آنے والی فلم ’سکندر‘ میں اپنے کردار کی تصدیق کر دی ہے۔
View this post on Instagram
حال ہی میں اسٹار کڈ ورون دھون کی بھانجی انجینی دھون نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور رشمیکا مندانا کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
انجینی دھون نے کہا کہ ’سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ایک خواب سا پورا ہونا ہے، میں سلمان خان کی سب سے بڑی مداح رہی ہوں، مجھے ان کی فلمیں بہت پسند ہیں، خاص طور پر وہ فلمیں جو انہوں نے ڈیوڈ دھون (فلمساز اور انجینی کے بڑے چچا) کے ساتھ کی ہیں۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور رشمیکا مندنا کی فلم ’’سکندر‘‘ 2025 میں عید پر ریلیز ہوگی۔