بالی ووڈ کے معروف اداکار ورون دھون نے بطور والد اپنی زندگی کا پہلا ’فاردز ڈے‘ مناتے ہوئے بیٹی کی جھلک دکھا دی کے ساتھ جذباتی پیغام جاری کردیا۔
دنیا بھر میں آج والد کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کی مناسبت سے شوبز ستارے بھی اپنے والد کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
حال ہی میں بات بننے والے اداکار ورون دھون نے اس خاص موقع پر اپنی نومولود بیٹی کے ہاتھ کی تصویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی ہے، جبکہ دوسری تصویر میں ان کے ایڈوپٹڈ کتے ’جوائے‘ کے ہاتھ کی تصویر ہے۔
ورون دھون نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ فادرز ڈے مبارک، میرے والد نے مجھے سکھایا کہ اس خاص دن کو منانے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنی فیملی کیلئے گھر سے باہر نکلو اور ان کے لیے کام کرو، تو میں بھی آج وہی کر رہا ہوں‘۔
ورون دھون نے کیپشن میں والد بننے کی خوشی کا بھی اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’بیٹی کا باپ بننے کی مجھے بے انتہا خوشی ہے‘۔
یاد رہے کہ ورون دھون نے 24 جنوری 2021 کو اپنی زندگی کی محبت، بچپن کی دوست اور ڈیزائنر نتاشا دلال سے شادی کی تھی، 3 جون کو ان کے ہاں پہلی اولاد کی پیدائش ہوئی ہے۔