جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

رضوان کے مضحکہ خیز انداز میں بولڈ ہونے پر مائیکل وان کا طنز!

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان کو پاکستانی بیٹر محمد رضوان کے آؤٹ ہونے کا انداز پسند نہیں آیا، مضحکہ خیز انداز میں بولڈ ہونے پر وکٹ کیپر کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

آئی سی سی ورلڈ میں انگلینڈ کے خلاف آخری میچ میں پاکستان ٹیم کو شرمناک شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔ ہدف کے تعاقب کے دوران رضوان نے معین علی کی بال کو عجیب سے انداز میں آگے نکل کر کھیلنے کی کوشش کی اور بولڈ ہوگئے تھے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مائیکل وان نے ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے رضوان کو آئینہ دکھایا ہے۔ انھوں نےا یک لڑکے کی تصویر شیئر کی ہے جو محمد رضوان کی طرح کریز سے آگے نکل کر شاٹ کھیل رہا ہے۔

- Advertisement -

اپنی پوسٹ میں مائیکل وان نے لکھا کہ صبح بخیر، اس لڑکے کو دیکھیں، یہ محمد رضوان کی طرح کھیل رہا ہے۔ ساتھی ہی وان نے یہ بھی لکھا کہ پہلے دیکھیں کہ گیند کہاں آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے 44 ویں میچ میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں 93 رنز سے ہار کو منہ دیکھنا پڑا تھا جب کہ پاکستانی بیٹر ہدف کے تعاقب میں بری طرح ناکام رہے تھے۔ 338 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 244 رنز بنا کر پویلین سدھار گئی تھی۔

محمد رضوان نے 51 بالز پر 36 رنز بنائے تھے، اس دوران معین علی بولنگ کرنے آئے، وکٹ کیپر بیٹر نے انھیں کریز سے نکل کر چھکا مارنے کی کوشش کی اور بولڈ ہونے کے بعد روایتی انداز میں زمین میں بیٹھ گئے اور ایسا ظاہر کیا جیسے انھیں کریمپس پڑگئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں