اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہمارے مہمان‘ کی مہماں بنیں وینا ملک

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہمارے مہمان‘ میں وینا ملک مہمان بنیں اور انہوں نے اپنا دن اے آر وائی نیوز کے ساتھ گزارا۔

وینا ملک اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہمارے مہمان‘ کی مہمان بنیں۔ انہوں نے اپنی زندگی کے کئی گوشوں سے پردہ اٹھایا۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد ان کی زندگی بہت بدل گئی ہے۔ شادی سے پہلے کی وینا اور شادی کے بعد کی وینا میں بہت فرق ہے۔

وینا کے شوہر اسد خٹک نے وینا کے بارے میں بتایا کہ یہ بہت ہی سادہ خاتون ہیں اور بچوں کا بہت خیال رکھتی ہیں جو مجھے بہت پسند ہے۔

وینا نے ایس او ایس ویلج کے بچوں کے ساتھ بھی وقت گزارا۔ انہوں نے بتایا کہ ان بچوں سے انہیں بہت انسیت ہے۔

اپنے بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے وینا کا کہنا تھا کہ بھارت میں انہوں نے بہت کچھ سیکھا۔ جب انسان کوئی فیصلہ کرتا ہے تو وہ اس وقت کے حساب سے مناسب ہوتا ہے اور یہی میں نے بھی کیا۔ یہ الگ بات ہے کہ بعد میں آپ پیچھے مڑ کر دیکھیں تو سوچیں کہ کوئی فیصلہ غلط تھا یا ایسا نہیں کرنا چاہیئے تھا۔

وینا ملک نے پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ڈائریکٹر شہزاد رفیق سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے بتایا کہ شہزاد رفیق ایک فلم بنانے جا رہے ہیں جس میں اسد خٹک کا گانا بھی شامل ہے۔ اس موقع پر اسد خٹک نے گانا بھی گا کر سنایا۔

وینا ملک نے پرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے میرا اور بشریٰ انصاری کی بھی نقل اتاری۔

مستقبل کے حوالے سے وینا ملک کا کہنا تھا کہ وہ اسد کے ساتھ مل کر ایک پروڈکشن ہاؤس کھولنے کا ارادہ رکھتی ہیں جہاں عالمی معیار کی فلمیں بنا کر پاکستان کا مثبت تشخص ابھارا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں