جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

خلع کا فیصلہ عدالت ہی کرے گی، وینا ملک نے یو ٹرن لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ڈرامہ کوئن وینا ملک معزز شخصیات کے سامنے کی گئی بات سے مکرگئیں اپنے فیصلہ سے یو ٹرن لیتے ہوئے اسد خٹک سے صلح کرنے سے انکار کردیا، وینا ملک کا کہنا ہے کہ اسد خٹک دوغلہ ہے اسکرین پر کچھ اور پیچھے کچھ کہتا ہے، خلع کا فیصلہ عدالت ہی کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ وینا ملک نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں خلع کے بعد اپنے شوہر اسد خٹک کو معاف کرنے کے بعد صلح کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ بزرگوں کا احترام کرتی ہوں مگر زندگیوں کے فیصلے ٹی وی اسکرین پر نہیں ہوتے، ٹی وی شو میں مدعو کرتے وقت بتایا نہیں گیا تھا کہ صلح کی کوشش کی جائے گی، جنہوں نے باپ اور بھائی جیسا پیار دیا اُن کی محبت سر آنکھوں پر لیکن خلع کا فیصلہ عدالت ہی کرے گی۔

وینا ملک کا کہنا ہے کہ اسد خٹک نے درجنوں بار تشدد کا نشانہ بنایا، جو میں نے ٹی وی شو میں نہیں بتایا، انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا حق دنیا میں سب سے پہلے میرے والد کے پاس ہے، باقی زندگی اپنے والدین کی مرضی کے مطابق گزارنا چاہتی ہوں۔

اسد خٹک سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ دوغلہ شخص ہے اسکرین پر کچھ اور پیچھے کچھ کہتا ہے۔ یاد رہے کہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں مولانا طارق جمیل کی درخواست پر اسد خٹک نے وینا ملک سے معافی مانگ کر صلح کرلی تھی اور وینا نے بھی انہیں مولانا طارق جمیل کی ضمانت پر اسد خٹک کو معاف کردیا تھا۔

مزید پڑھیں : اسد خٹک نے ویناملک سے معافی مانگ کر صلح کرلی

ڈرامہ کوئن وینا ملک نے بعد میں یو ٹرن لیتے ہوئے اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ وینا ملک میری بیٹی کی طرح نہیں میری بیٹی ہی ہے۔

مصروفیات کی وجہ سے اسد اور وینا سے رابطے میں نہ رہ سکا، میں چاہوں گا کہ وینا اور اسد میں صلح ہوجائے، اسباب دور کیے جائیں جس کی وجہ سے نوبت یہاں تک آئی، وینا کی حمایت کرتا ہوں لیکن چاہتا ہوں کہ گھرآباد رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں