اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

وینا ملک نے بابر اور شاہین کو اچھی پرفارمنس کیلیے کونسا گانا سننے کا مشورہ دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی اداکارہ و ٹی وی میزبان وینا ملک نے انڈیا کے خلاف میچ سے قبل بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو گانا سننے کا مشورہ دے دیا۔

نجی نیوز چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ میرے پسندیدہ کھلاڑی بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی ہیں، اگر ان دونوں کو بہت اچھی کارکردگی دکھانی ہے تو گراؤنڈ میں اترنے سے پہلے وہ میرا سرائیکی گانا سنیں۔

یہ بھی پڑھیں: وینا ملک کی نئی تصاویر دیکھ کر مداح حیران رہ گئے

وینا ملک نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں مجھے قومی ٹیم سے بہت توقعات ہیں، یہ اپ سیٹ کیلیے مشہور ہے تو انہیں اپ سیٹ کرنا چاہیے، یہ غیر متوقع ٹیم ہے ان کا غیر متوقع ہونا ہمیں اس میچ میں چاہیے۔

اداکارہ و ٹی وی میزبان نے کہا کہ دنیا کی کسی بھی ٹیم سے اگر ہم ہار جاتے ہیں تو کوئی بات نہیں ہم کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں لیکن انڈیا کے ساتھ میچ ضرور جیتنا ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ چاہ رہے ہیں میں ایک ایسی ٹیم کی پرفارمنس کے بارے میں پیشگوئی کروں جو ہے ہی غیر متوقع ٹیم، کبھی ان کی بیٹنگ شاندار ہوتی ہے تو کبھی بولنگ لائن اچھی نہ ہونے کے باوجود یہ بازی پلٹ دیتے ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ مجھے ایسی ٹیم کے بارے میں پیشگوئی نہیں کرنی چاہیے جو کبھی بڑا ہدف آسانی سے حاصل کر لیتی ہے تو کبھی چھوٹے سے پر اٹک جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کیسے بھی کھیلے ہمیں جیت چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں