تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

وینا ملک نے ’عورت مارچ‘ کو شرمناک قرار دے دیا

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ وینا ملک نے عورت مارچ کو شرمناک قرار دے دیا۔

اداکارہ وینا ملک نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جوابات دیے۔

وینا ملک نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹس سے متعلق بتایا کہ نانی پر تنقید کے ٹویٹس وہ خود ہی کرتی ہیں لیکن ان الفاظ کا چناؤ کوئی اور کرتا ہے۔

ٹویٹر پر الفاظ سے متعلق اداکارہ نے کہا کہ اگر آپ رات کو رات نہیں کہیں گے تو کیسے بیان کرسکتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ میرا نکتہ نظر بہت اچھا ہے۔

عامر لیاقت سے متعلق سوال پر وینا ملک نے انہیں اچھا مزاحیہ شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں فلموں میں آنا چاہیے، عامر لیاقت نے میرے ساتھ فلم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن پھر وہ شاید مصروف ہوگئے۔

پاکستانی ٹک ٹاکر سے متعلق وینا ملک نے کہا کہ وہ بہت معصوم ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر دور حاضر کے فلاسفر ہیں وہ ناصرف اچھے رائٹر ہیں بلکہ اچھے انسان بھی ہیں ان کو بہت وقت یاد رکھا جائے گا۔

ماروی سرمد سے متعلق وینا ملک نے کہا کہ ان کا نام بھی لینا نہیں چاہتی، زندگی میں کسی اور چیز کو استعمال کرلیتی ہیں، انہوں نے عورت مارچ کو استعمال کیا ہے۔

وینا ملک نے کہا کہ ان کا این جی او لانچ کرنے کا ارادہ ہے جس میں بچوں اور عورتوں کے لیے آواز اٹھائی جائے گی، بچوں کے حقوق اور عورتوں کو ہراسگی کے معاملے انصاف فراہم کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -