وہاڑی: لڈن روڈ پر بستی شی مار کے قریب تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر سے خاتون سمیت 3 افرادجاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے علاقے لڈن روڈ پر بستی شی مار کے قریب تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر سے خاتون سمیت 3افرادجاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔
زرائع کے مطابق لڈن سے وہاڑی آنے والی تیز رفتار کار سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکرانے کے بعد بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی، جس سے 11 ہزار کے وی بجلی کی تار بھی ان پر آن گری، جس کے نتیجے میں ایک عورت سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جس نے زخمیو ں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔