منگل, جون 9, 2026
اشتہار

ایوان صدر کیلیے گاڑیوں کی خریداری، گرانٹ منظور کر لی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ایوان صدر کیلیے 5 گاڑیاں خریدنے کیلیے 8 کروڑ 40 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کر لی۔

وفاقی وزیر خزانہ کی زیرِ صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت تجارت کی امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 سے متعلق سمری منظور کی منظور دی گئی۔

اجلاس کے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان کی نئے ڈیولپمنٹ بینک کی ممبرشپ کی منظوری اور این ڈی بی میں 5 ہزار 882 کیپٹل شیئرز کی خریداری کی توثیق کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے 1010 گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ روک دیا

ای سی سی نے صدر مملکت کے نام ڈسکوز کے حصص کی منتقلی کی منظوری دی، وزارت پیٹرولیم کی سنگاپور میں جوائنٹ ٹریڈنگ کمپنی کے حوالے سے سمری منظور کی۔

اجلاس میں 133 پی ایس ڈی پی اسکیموں کیلیے 19.15 ارب روپے کے فنڈز، وزارت ہاؤسنگ کیلیے 5 ارب 36 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ اور فاٹا میں نادرا کے سہولت سینٹرز کیلیے 1 ارب 91 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈ کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق وزارت صحت کی پینشنرز کو ادائیگی کی 50 کروڑ روپے کی گرانٹ اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کی ڈیپ منصوبے کیلیے گرانٹ کی سمری بھی منظور کی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں