محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے عوام کی سہولت کے لئے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔
ترجمان ایکسائز سندھ کے مطابق گاڑیوں کی ملکیت کی تبدیلی پر مالک کے بائیو میٹرک کی شرط میں دو ماہ کی نرمی کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکشین جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق وہیکل فروخت کنندہ کے بائیو میٹرک کی شرط میں 14 اگست تک رعایت دی گئی ہے۔
سندھ میں رجسٹرڈ گاڑیوں کے ملکیت کی تبدیلی فروخت کنندہ کے شناختی کارڈ پر 14 اگست تک کروائی جا سکتی ہے،۔
شہر قائد میں موٹر سائیکل اور گاڑیوں پر اصل یا اصل جیسی نمبر پلیٹ لگانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف آپریشن کے دوران تھانوں کے احاطے ضبط شدہ موٹر سائیکلوں سے بھر گئے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا کہ سرکاری سائز کی واضح نمبر پلیٹس لگانا ضروری ہے، نمبر پلیٹ واضح نہ ہونے پر بھی موٹر سائیکلیں ضبط کی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کریک ڈاؤن دراصل ای چالان مرحلے کا آغاز ہے، اور اگلے ماہ سے کیمروں کے ذریعے ای چالان سسٹم شروع کر دیا جائے گا۔