لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی فراہمی کا مسئلہ حل کرلیا، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو جدید سیکیورٹی فیچرڈ سے آراستہ نمبر پلیٹ فراہم کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن پنجاب اور نیشنل ریڈیواینڈٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن میں معاہدہ طے پا گیا ، وزیراعلیٰ آفس میں تقریب میں نمبرپلیٹس کی سپلائی کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔
معاہدے کے تحت گاڑیوں،موٹرسائیکلوں کوجدید سیکیورٹی فیچرڈسےآراستہ نمبرپلیٹ فراہم کی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ گاڑیوں کی سیکیورٹی فیچرڈ اور نمبرپلیٹس فراہمی کا مسئلہ حل کرلیا، جی ٹو جی بنیاد پرمعاہدہ نمبر پلیٹس کی سپلائی اور اجرا کا حل ثابت ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ سیف سٹی کیمروں کےذریعےنمبرپلیٹس کی شناخت ممکن ہوگی اور گاڑیوں کےمالکان کو جلد نمبرپلیٹس ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی۔