جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

وینزویلا میں بغاوت کا الزام، 7 ارکان پارلیمان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراکس: وینزویلا میں بغاوت کے الزام میں حکومت نے سات ارکان پارلیمان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وینزویلا میں ان سات ارکان پارلیمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، جنہوں نے پچھلے ہفتے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوششوں کی حمایت کی تھی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ ملکی سپریم کورٹ نے آٹھ مئی کو کیا، عدالت عظمی نے اٹارنی جنرل طارق ولیم صاب کو ہدایت کی کہ متعلقہ منتخب نمائندوں کے خلاف بغاوت کے الزام میں تفتیش کی جائے۔

ان قانون سازوں کی پارلیمانی حیثیت کو بھی ختم کر دیا گیا، وینزویلا میں اپوزیشن رہنما خون گائیڈو صدر نکولاس مادورو کی حکومت کو چیلنج کر رہے ہیں، اس وجہ سے ملک شدید سیاسی اور معاشی بحران کا شکار ہے۔

قبل ازیں وینزویلا کے وزیردفاع ولادی میرپادرینو کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر جون گائیڈو نے ملک میں بغاوت کی کوشش کی جسے ناکام بنا دی گئی۔

وینزویلا: جون گائیڈو کی بغاوت کی کوشش ناکام بنادی، وزیردفاع

وینزویلا میں اپوزیشن لیڈر جون گائیڈو نے خود ساختہ طور پر ملکی صدر کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں سینکڑوں افراد نکولاس مادورو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

یاد رہے کہ وینزویلا میں 23 جنوری کو اپوزیشن لیڈر اور پارلیمںٹ کے اسپیکر جون گائیڈو نے خود کو عبوری صدر قرار دیا تھا جس کے بعد امریکا اور بعض دوسرے علاقائی ممالک نے صدر نکولس مادورو کی جگہ گائیڈو کو ملک کا عبوری صدر تسلیم کرلیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں