جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

میرے خاندان کی جان کو خطرہ ہے: جان گائیڈو

اشتہار

حیرت انگیز

کراکس: اپوزیشن رہنما اور وینزویلا کے خود ساختہ صدر جان گائیڈو نے کہا ہے کہ میرے خاندان کی جان کو خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں ان دنوں شدید سیاسی بحران ہے، خود ساختہ صدر جان گلائیڈو نے کہا ہے کہ میری فیملی کی جان کو خطرہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جان گائیڈو کا کہنا ہے کہ پولیس نے میرے گھر کا دورہ کیا اور مختلف سوالات بھی کیے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ہمیں ڈرا دھمکا کر دبانا چاہ رہے ہیں، میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اگر میرے خاندان کو کچھ ہوا تو فورسز ذمہ دار ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری 20 ماہ کی بیٹی ہے، اگر اسے کچھ ہو تو میں احتساب لوں گا، وینزویلا کے بہتر مسقبل کے لیے کھڑے ہیں، پیچھے نہیں ہٹھیں گے۔

وینزویلا کی فوج اپوزیشن لیڈر کو ملک کا نیا صدر تسلیم کرے، امریکا

خیال رہے کہ دو روز قبل وینزویلا کی سپریم کورٹ نے دستوری حکومت کے خلاف بغاوت کرنے اپوزیشن رہنما جون گائیڈو کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرکے بیرون ملک سفر کی پابندی عائد کردی ہے۔

وینزویلا میں صدر نکولس مدورو کے خلاف احتجاج جاری ہے جبکہ حزب اختلاف کے حامیوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ہیں اور نکولس میڈورو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس اپوزیشن کارکنان کی جانب سے دستوری حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے والے سینکڑوں افراد کو گرفتار کر چکی ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 40 افراد پُر تشدد مظاہروں کے دوران ہلاک ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں