تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

وینزویلا بحران، صدر نکولاس مادورو کا تختہ الٹنے کی کوشش

کراکس: وینزویلا میں سیاسی بحران تاحال برقرار ہے، ملکی صدر نکولاس مودورو کا ایک بار پھر تختہ الٹنے کی کوشش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وینزویلا کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے اس نے اپنا تختہ الٹے جانے کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے چھ مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح منصوبے پر گزشتہ اتوار یا پیر کے روز عمل کیا جانا تھا اور اب تک چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

وینزویلا کے اپوزیشن رہنما جون گائیڈو نے اس حکومتی دعوے کی تردید کی ہے جبکہ وینزویلا حکومت نے جون گائیڈو پر اس مبینہ سازش میں شامل ہونے کا الزام نہیں لگایا ہے۔

ملکی وزیر مواصلات خورگے روڈریگیز نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کے کئی افسران نے امریکا، کولمبیا اور چلی کی حکومتوں کی مدد سے صدر نکولاس مادورو پر مسلح حملے کا منصوبہ بنا رکھا تھا، جو ناکام بنا دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس مسلح منصوبے پر گزشتہ اتوار یا پیر کے روز عمل کیا جانا تھا اور اب تک چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

وینزویلا کے اپوزیشن رہنما جون گائیڈو نے اس حکومتی دعوے کی تردید کی ہے، وینزویلاحکومت نے جون گائیڈو پر اس مبینہ سازش میں شامل ہونے کا الزام نہیں لگایا۔

وینزویلا: جون گائیڈو کی بغاوت کی کوشش ناکام بنادی، وزیردفاع

حال ہی میں وینزویلا میں بغاوت کے الزام میں حکومت نے سات ارکان پارلیمان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے گرفتاری کا بھی عندیہ دیا تھا۔

قبل ازیں وینزویلا کے وزیردفاع ولادی میرپادرینو کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر جون گائیڈو نے ملک میں بغاوت کی کوشش کی جسے ناکام بنا دی گئی۔

وینزویلا میں اپوزیشن لیڈر جون گائیڈو نے خود ساختہ طور پر ملکی صدر کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں سینکڑوں افراد نکولاس مادورو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

یاد رہے کہ وینزویلا میں 23 جنوری کو اپوزیشن لیڈر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر جون گائیڈو نے خود کو عبوری صدر قرار دیا تھا جس کے بعد امریکا اور بعض دوسرے علاقائی ممالک نے صدر نکولاس مادورو کی جگہ گائیڈو کو ملک کا عبوری صدر تسلیم کرلیا ہے۔

Comments

- Advertisement -