تازہ ترین

خطرے کی گھنٹی، سوا کروڑ کی آبادی والے شہر میں صرف 20 وینٹی لیٹرز دستیاب

لاہور : شہر کے 8 سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز تا حال نایاب ہے اور سوا کروڑ کی آبادی والے شہر میں صرف 20 ویںٹی لیٹرز خالی ہیں، جس کے باعث لواحقین شدید پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے تمام سرکاری اسپتالوں کے وینٹی لیٹرز95 فیصد بھر گئے اور کورونا کے لیےمختص 8 سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی کا سامنا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال کے 50 وینٹی لیٹرز پر47مریض زیرعلاج ہے اور سروسز اسپتال میں کورونا کےمختص 32 وینٹی لیٹرزپر مریض موجود ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق گورنمنٹ نواز شریف اسپتال یکی گیٹ کو دیےگئے 10 وینٹی لیٹرز پرمریض موجود ہے جبکہ میؤ اسپتال کے84وینٹی لیٹرز میں سے78 پرمریض اور پی کے ایل آئی کےلیےمختص 8 وینٹی لیٹرز پر7 مریض زیر علاج ہیں۔

جنرل اسپتال میں 40 وینٹی لیٹرز میں سے37 پرمریض زیر علاج ہیں جبکہ گنگارام اسپتال کے20 وینٹی لیٹرز میں سے صرف 7دستیاب ہیں۔

اسی طرح کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں مختص 3وینٹی لیٹرز میں سے2 پرمریض موجود ہیں ، سوا کروڑ کی آبادی والے شہر میں صرف 20 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔

آکسیجن بیڈز پر درجنوں تشویشناک مریض وینٹی لیٹرز کے منتظر ہیں اور لواحقین ویںتی لیٹرز کے حصول کے لئے شدید پریشان ہیں۔

Comments

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں