منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

VEON Ventures نےDastgyr میں 15 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: موبائل کنیکٹیویٹی کی سروسز فراہم کرنے والے معروف عالمی ڈیجیٹل آپریٹر VEON لمیٹڈ کےVentures division نے پاکستان میں ای کامرس کے معروف پلیٹ فارم Dastgyr میں سیریز اے کی 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری مکمل کرلی ہے۔

یہ پاکستانی سٹارٹ اپ میں VEON Ventures کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے جو کہ خطے کے لیے اس گروپ کی گہری وابستگی اور پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی میں ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ سرمایہ کاری Dastgyr کو VEON کی عالمی مہارت اور اس کی آپریٹنگ کمپنی جازکے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک اور جاز کیش کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کا موقع دیتی ہے۔

جاز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرعامر ابراہیم نے کہاکہ،”پاکستان کا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ایک نازک موڑ پر ہے۔ صرف وہی سٹارٹ اپس جو ان چیلنجز سے نمٹنے اور مقامی حل کو اپنانے پر توجہ دیتے ہیں ترقی کریں گے۔یہ سرمایہ کاری پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی کو بڑھانے کے لیے VEON کے عزم کا اظہار ہے۔ یہ سرمایہ کاری Dastgyrکوجازکے تقریباً 7کروڑ 50لاکھ صارفین اورجازکیش کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے، جس سے اسٹارٹ اپس کو پاکستان کے فنٹیک ایکو سسٹم میں مزید مربوط کیا جارہا ہے۔“

- Advertisement -

VEON Ventureکے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد خیرل عبداللہ نے کہا کہ،”ڈیجیٹل آپریٹر میں تبدیلی کے ایک اہم جزو کے طور پرVEON ہمارے صارفین کو وسیع سروسز فراہم کرر ہا ہے اور Dastgyr جیسی معروف ڈیجیٹل کمپنیوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہے۔ یہ سرمایہ کاری ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے بنیادی بلاکس ہیں جو ہمیں اپنی حکمت عملی کو آگے بڑھانے کے قابل بنائے گی۔پاکستان،اپنے تیزی سے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل سیکٹر کی بدولتVEON کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے۔Dastgyrکے ای کامرس بزنس کوجازکے کمیونیکیشن نیٹ ورک اورجاز کیش کے موبائل پے منٹ پلیٹ فارم کے ساتھ ملا کر، ہم پاکستان میں ڈیجیٹل سروسز کو مزید ترقی دیں گے۔اس میں ڈیجیٹل بینکنگ سروسزکے ذریعے مزید اضافہ کیا جائے گا جو ہم فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔“

Dastgyrکاروباری اداروں کو ون سٹاپ شاپ کی ایپلی کیشن پیش کرتا ہے جوہزاروں ریٹیلرز کو سپلائرز کے ساتھ منسلک کرتاہے تاکہ انہیں قیمتوں اور مالیاتی شرح کی بروقت معلومات تک رسائی دی جا سکے۔

Dastgyrکے شریک بانی زوہیب علی نے کہا کہ،”ہم موجودہ عالمی اقتصادی ماحول میں یہ سنگ میل حاصل کرنے پر بہت پرجوش ہیں۔ہمDastgyr فیملی میں نئے سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتے ہیں کیونکہ ہم ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے لیے علی بابا کی تعمیر کے اپنے وژن کے لیے انتھک محنت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ ایسے اسٹریٹجک پارٹنرز ملے جو ہمارے مشن پر یقین رکھتے ہیں اور ہماری ٹیم پر غیر متزلزل اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہیں۔مالی شمولیت، جو کہ سٹارٹ اپ کے مشن میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے، پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے ریٹیل بزنس کو ترقی کے قابل بنائے گی اور ہمارے تخمینوں کے مطابق، ملک کے جی ڈی پی کے لیے 10 ارب امریکی ڈالر اضافی حاصل کرے گی۔“

VEON Venturesکی جانب سے معمولی پوزیشن لی جائے گی تاہم Dastgyrایک خود مختار ادارے کے طورپر موجود رہے گا۔ نئی سرمایہ کاریDastgyr کے کراچی، لاہور، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں موجودہ نیٹ ورک کے ساتھ پاکستان کے 15 نئے مقامات تک توسیع میں معاونت کرے گی۔

سیریز اے میں VEONوینچرز کی سرمایہ کاری Zinal Growth Partners, DEG, Khwarizmi Ventures, Oman Technology Fund, Cedar Mundi Ventures, Reflect Ventures, Century Oak Capital, Haitou Global, GoingVC, Astir Ventures, K3 Ventures, Chandaria Capitalکے ہمراہ کی جا ئے گی،Property Finder, Ayoconnect, Quiqup and senior management from DoorDash. کی سینئر مینجمنٹ بھی ساتھ موجودہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں