اسکردو: اسکردو اور گردونواح میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے جہاں درجہ حرارت منفی 16 اور بالائی علاقوں میں منفی 25 تک جا پہنچا جس کے سبب ندی نالوں کے ساتھ ساتھ آبشار بھی جم گئے، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں سردی کا موسم اپنےعروج پر ہے جس کے سبب نظام زندگی مفلوج ہونے لگا ہے، لوگوں کو آمدورفت اور زندگی کے دیگر امور میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
دنیا بھر سے اطلاعات ہیں کہ سخت سردی صرف ایشیا ہی نہیں دیگر براعظموں میں بھی پڑ رہی ہے۔
اسکردو بھی پہاڑی مقام ہے جہاں ندی نالے، دریا، جھیلیں حتیٰ کہ آبشار تک جم گئی ہے(دیکھیں ویڈیو) وہاں درجہ حرارت آج دوسرے روز بھی منفی 16 ڈگری سینٹی گریڈ اور بالائی علاقوں میں منفی 25 تک جا پہنچا ہے۔
شدید سردی کے سبب ایک طرف جہاں نظام زندگی تقریبا معطل ہے وہیں کچھ لوگ جھیلوں پر پھسل کر اور برف باری میں گھوم پھر کر لطف اندروز ہورہے ہیں۔