منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

’ٹارچر کے باعث شہبازگل کی ذہنی و جسمانی صحت کی حالت نازک ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شہبازگل کے دوبارہ ریمانڈ پر اظہارِتشویش کرتے ہوئے کہا کہ ٹارچر کے باعث شہبازگل کی ذہنی اور جسمانی صحت کی حالت نازک ہے۔

شہبازگل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ پر عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ شہبازگل کودوبارہ پولیس ریمانڈ پر بھیجے جانےپربہت تشویش ہے ٹارچر کے باعث شہبازگل کی ذہنی اور جسمانی صحت کی حالت نازک ہے۔

عمران خان نے کہا کہ شہبازگل کو اغوا کیا گیا اور نامعلوم مقام پر لے جایا گیا پھر دوبارہ پولیس اسٹیشن لےجایاگیا یہ مجھے نشانہ بنانے کی سازش کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازگل کےخلاف اقدامات میرےاورپی ٹی آئی کےخلاف جھوٹےبیانات حاصل کرنے کے لیے ہیں شہباز گل پر تشدد کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام قانونی اور سیاسی اقدامات کریں گے کسی بھی ماورائے آئین اور ماورائے قانون کارروائی کامقابلہ کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں