بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
ترجمان پنجاب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 45 ہزار کیوسک ہے، قصور کے متعدد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آگئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہیڈ سلیمانکی میں آج پانی کی سطح 2 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر جائے گی، ہیڈ سلیمانکی میں آج انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہوگا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا مزید بتانا ہے کہ اسلام ہیڈ میں 22 اگست سے انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے، پی ڈی ایم اے نے دریائے ستلج سے ملحقہ انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیا۔