منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

آج ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں شدیدگرمی پڑنے کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ میدانی علاقوں میں آئندہ دو روز تک شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کراچی،کوئٹہ،لاہور،اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا لیکن سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔

اندرون سندھ سکھر، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، حیدر آباد، نصیر آباد، مکران،سبی میں بھی گرمی کی شدت برقرا رہے گی، حیدرآباد میں درجہ حرارت 40ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں بھی شدید گرمی کا راج ہے ، لو کے تھپیڑوں سے شہری بے حال ہیں، ملتان ، بہاولپور،ساہیوال شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ فیصل آبادڈویژن میں گرم ترین دن ہے، ملتان میں درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، لاہور اور فیصل آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت43ڈگری تک پہنچے کا امکان ہے۔

پشاور میں بھی آج پارہ40ڈگری سینٹی گریڈ کو چھونے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ میں اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔


مزید پڑھیں :  اگلا ہفتہ سال کا گرم ترین ہفتہ ہونے کا امکان


یاد رہے اس سے محکمہ موسمیات پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا تھا کہ اگلا ہفتہ سال کا گرم ترین ہفتہ رہنے کا امکان ہے اور اس دوران پورے ملک میں شدید گرمی ہو جائے گی، ملک کے وسطی علاقوں میں درجہ حرات 45 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ اندرون سندھ یہ 48 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچے گا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر غلام رسول موسم سرما کے اختتام پر ہی آگاہ کر چکے تھے کہ رواں برس پورے ملک میں موسم گرما اپنے مقررہ وقت سے قبل آجائے گا جس کے بعد درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔

ماہرین اس کی وجہ موسمی تغیرات یعنی کلائمٹ چینج اور اس کی وجہ سے عالمی درجہ حرارت میں ہونے والے اضافے یعنی گلوبل وارمنگ کو قرار دے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں