اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

معروف اداکار عابد علی جگر کے عارضے میں مبتلا، اسپتال داخل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار عابد علی جگر کے عارضے میں مبتلا ہوگئے، مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیجنڈ اداکار عابد علی ان دنوں شدید علیل ہیں وہ جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں اور انہیں کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، فیملی نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

گزشتہ روز عابد علی کے ساتھی فنکاروں نے اسپتال میں ان کی عیادت کی جس کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے کسی بھی قسم کی ملاقات پر پابندی لگادی گئی۔

ٹیلی ویژن نگری میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار عابد علی 1952 میں کوئٹہ میں پیدا ہوئے، ان کی تین بیٹیاں ہیں جبکہ ایک بیٹی ایمان علی نے فلم بول سے شہرت حاصل کی۔

واضح رہے کہ عابد علی نے دو شادیاں کی ہیں، ان کی پہلی اہلیہ حمیرا علی اور دوسری رابعہ نورین اور ان دونوں کا تعلق بھی شوبز سے ہے۔

یہ پڑھیں: معروف اداکارہ ذہین طاہرہ انتقال کرگئیں

عابد علی کو امجد اسلام امجد کے لکھے ہوئے ڈرامے وارث سے شہرت حاصل ہوئی، انہوں نے سینکڑوں ٹیلی ویژن ڈراموں اور درجنوں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

خیال رہے کہ عابد علی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ہیر مان جا سنیما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں حریم فاروق اور علی رحمان نے مرکزی اداکار کیا ہے۔

عابد علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’ٹوٹے ہوئے تارے‘ میں جلوہ گر ہوئے تھے جس میں نعمان اعجاز نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ 67 سالہ اداکار نے 2018 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں