منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

لیجنڈ اداکار اسماعیل چنگیزی انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ٹیلی ویژن کے لیجنڈ اداکار اسماعیل چنگیزی گزشتہ ہفتے کراچی میں انتقال کرگئے، ان کے صاحب زادے نے سوشل میڈیا پر والد کے انتقال کی خبر دی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلی ویژن کے لیجنڈ اداکار اسماعیل چنگیزی گزشتہ ہفتے دار فانی سے کوچ کرگئے، ان کے صاحب زادے نے احسن چنگیزی نے تعزیتی خط لکھ کر بتایا کہ ان کے والد کے 100 سے زائد ڈراموں میں اداکاری کی لیکن معروف اداکاروں نے تعزیت کا ایک لفظ بھی ادا کرنا گوارہ نہ کیا۔

اسماعیل چنگیزی کے صاحب زادے کا کہنا تھا کہ افسوس ہوتا ہے کہ والد صاحب نے پوری زندگی ان لوگوں کے ساتھ کام کیا اور انہوں نے پوچھا تک نہیں، ایک چھوٹی سے خبر تک چلانے کی کوشش نہیں کی الحمد اللہ، اللہ رب العزت کے کرم سے ہماری پوری کمیونٹی ہمارے ساتھ تھی۔

- Advertisement -

احسن چنگیزی کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے اداکاروں کے چھوٹے چھوٹے دل منظرعام پر آگئے جو فقط نمائشی ہمدردی میں اپنے آپ کو فرشتہ بنا دیتے ہیں اگر کسی کو میری بات بری لگی ہو تو بہت بہت معذرت تکلیف ہوئی ت سوچا دل کی بات بتا دوں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ میرے پیارے والد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے تمام گناہ کبیرہ و صغیرہ کو معاف فرمائے۔

لاہور میں 1954 کو پیدا ہونے والے اسماعیل چنگیزی نے لاہور سے کراچی میں رہائش اختیار کی اور متعدد ڈراموں میں منفی کردار ادا کیے۔

ان کے مشہور ڈراموں میں جنگلوس، مندی، گاڈ فادر، ان کہی، زیرو پوائنٹ، ففٹی ففٹی ودیگر ڈراموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا۔

اسماعیل چنگیزی نے 80 کے دور میں مشہور ڈرامے ’جن چاچا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں