بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

معروف پاکستانی اداکارہ انتقال کرگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں مقیم پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سلطانہ ظفر ایک روز قبل 66 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

سلطانہ ظفر کے انتقال کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سامنے آئی، جس پر اُن کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کرنے والی اداکارہ شمع جونیجو نے تعزیت کی اور انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

سلطانہ ظفر نے ماضی کے مشہور ڈراموں تنہائیاں، آخری چٹان سمیت دیگر میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کی اور امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈلاس میں مقیم تھیں اور وہیں اپنا بوتیک چلا رہیں تھیں۔

سلطانہ ظفر کی موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں مگر اُن کے بچھڑنے پر ساتھی اداکاروں اور پرستاروں نے افسوس کا اظہار کیا۔

پرستاروں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں