بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

عمران خان سے وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی کی ملاقات: شعبہ میڈیا اسٹڈیز کو ارشد شریف اسکول آف جرنلزم میں تبدیل کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اصغر زیدی نے عمران خان سے ملاقات میں شعبہ میڈیا اسٹڈیز کو ارشدشریف اسکول آف جرنلزم میں تبدیل کرنے کا ا علان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اصغر زیدی کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ارشدشریف اسکول آف جرنلزم کے قیام کے اعلان پر عمل درآمد کرنے کا اعادہ کیا۔

اصغر زیدی نے شعبہ میڈیا اسٹڈیز کو ارشدشریف اسکول آف جرنلزم میں تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ارشدشریف اسکول آف جرنلزم میں تحقیقاتی صحافت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

وائس چانسلرگورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ کیمپس میں ارشد شریف اسکول آف جرنلزم کی نئی عمارت بھی تعمیر کی جائے گی۔

عمران خان کی جانب سے وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی اصغر زیدی کے اعلان کا خیرمقدم کیا گیا۔

عمران خان نے طلبہ یونینز کی فوری بحالی اور گائیڈلائنز تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہقوم کا مستقبل یونیورسٹیز میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات سے منسلک ہوتا ہے، طلبا کو تعلیم سے روشناس کرانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ضرورت ہے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں