کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
وفاقی وزیرتعلیم کے مطابق وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹانےکا نوٹیفکیشن آج جاری کر دیا ہے۔ سینئر ترین پروفیسر کو قائم مقام وائس چانسلر لگایا جائےگا۔
وفاقی وزیرتعلیم کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر پنشن کے پیسے نہیں دے رہے تھے اور نئے ملازمین بھرتی کر رہے تھے، قائم مقام وائس چانسلر کو ٹاسک دیا جائےگا کہ سرچ کمیٹی سےمستقل وی سی لگائیں۔
- Advertisement -
ڈاکٹر روبینہ مشتاق کو وفاقی اردو یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا۔ وفاقی وزارت تعلیم نے وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صدر پاکستان کو جلد از جلد سینیٹ اجلاس بلانے کی سفارش کی جاتی ہے۔