راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی نائب وزیرخارجہ نے ملاقات کی ہے.
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کے نائب وزیر خارجہ کونگ ژوان یو نے جی ایچ کیو میںسپہ سالار سے ملاقات کی.
[bs-quote quote=”دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام اور فوج کی قربانیاں قابل قدر ہیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”چینی نائب وزیر خارجہ”][/bs-quote]
اس ملاقات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پربات چیت ہوئی، باہمی دل چسپی اور علاقائی سیکیورٹی امورپر تبادلہ خیال کیا.
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک چین مثالی تعلقات باہمی اعتماد پرمبنی ہیں.
مزید پڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چین کے معاون وزیر خارجہ کی ملاقات
چینی نائب وزیرخارجہ کونگ ژوان یو نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام اور فوج کی قربانیاں قابل قدر ہیں.
یاد رہے کہ آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چین کے نائب وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی تھی، جس میں علاقائی سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔