تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پی ڈی ایم نے بھی شہباز حکومت کو آنکھیں دکھا دیں

پی ڈی ایم بجلی اور تیل میں قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اقدام کے خلاف جب بھی عوام نکلے گی ساتھ دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہباز حکومت کی جانب سے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف حکومت کی حلیف پی ڈی ایم بھی میدان میں آگئی ہے اور اس نے بجلی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور حکومتی اقدام کے خلاف جب بھی عوام نکلے گی ساتھ دیں گے۔

پاکستان جمہوری اتحاد ( پی ڈی ایم ) کے نائب صدر آفتاب شیر پاؤ نے چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے حکومت میں ساتھ ہونے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ عوام پر پٹرول کا بم گرایا جائے۔

آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ حکومت نے 2 دن پہلے ہی اعلان کیا بجلی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا لیکن دو دن بعد ہی اپنی بات سے مُکر گئی اور بجلی کی قیمتوں میں 8 روپے فی یونٹ جبکہ پٹرول ایک ہفتے میں 60 روپے مہنگا کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں 60 روپے اضافے سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں او ہم قیمتوں میں اضافے کے حکومتی اقدامات کی حمایت نہیں کرسکتے، عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی پہلے ہی سڑکوں پر آنے کا اعلان کرچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -