بالی ووڈ کے معروف اداکار وکی کوشل نے اپنی اہلیہ، اداکارہ کترینہ کیف کے بارے میں اہم بات بتائی ہے۔
حال ہی میں وکی کوشل نے مردوں کی صحت سے متعلق آگاہی مہم کے لیے ایک اسپتال کا دورہ کیا تاکہ مردوں کے عالمی دن سے پہلے مردوں کی صحت کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی کی جا سکے۔
ایونٹ کے دوران وکی کوشل نے اس بارے میں بات کی کہ وہ اپنی ذہنی صحت کو کیسے برقرار رکھتے ہیں ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپنی بیوی کترینہ کی تعریف بھی کی۔
اداکار وکی کوشل نے کہا آپ سب زیادہ نہیں جانتے لیکن میری بیوی ایک چلتا پھرتا ڈاکٹر ہیں وہ ایک سائنس دان ہے، انہیں بہت سی باتوں کا علم ہے اور وہ کچھ زیادہ ہی صحت کے حوالے سے آگاہی رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ میری بہت مدد کرتی ہیں اور ہمیشہ اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ میں میں اچھا کھا رہا ہوں اپنا خیال رکھ رہا ہوں اچھی طرح سو رہا ہوں اور صرف کام کرنے کے لیے تو نہیں بھاگ رہا ہوں۔
یاد رہے کہ وکی کوشل بہت جلد ’گووندا نام میرا ‘ میں کیارا اڈوانی اور بھومی پیڈنیکر کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، اداکار سارہ علی خان کے ساتھ بھی فلم میں نظر آنے والے ہیں۔
واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وِکی کوشل نے 2021 میں راجستھان میں شادی کی تھی۔